ویسٹ انڈیزخواتین کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان کاشیڈول جاری

ویسٹ انڈیزخواتین کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان کاشیڈول جاری
کیپشن: West Indies women's cricket team's tour of Pakistan schedule continues

ایک نیوز:ویسٹ انڈیزکی خواتین کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان کاشیڈول جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیزکی خواتین کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کےشیڈول کااعلان کردیاگیا،مہمان ٹیم14اپریل کوکراچی پہنچےگی،دورےمیں پانچ ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے شامل ہے۔

پاکستان کی آئی سی سی ویمنزچیمپین شپ 25-2022 کی پاکستان میں آخری سیریز ہوگی، تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022کا حصہ ہیں۔ ون ڈے میچز18، 21 اور 23 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی اسی مقام پر کھیلی جائے گی ، ٹی ٹونٹی میچز 26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو شیڈول ہیں۔