پاک نیوزی لینڈٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز،فاسٹ باولرزکوآرام کرانےکافیصلہ

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز،کون کون آؤٹ؟
کیپشن: Pak New Zealand T20 home series, who is out?

ایک نیوز:پاکستان نیوزی لینڈٹی ٹوئنٹی ہوم سیریزمیں فاسٹ باولرزکو آرام کرانےکافیصلہ کیاگیاہے۔
ذرائع کےمطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولرز کو روٹیشن پالیسی کے تحت تمام میچز نہ کھیلانے کا فیصلہ کیاگیاہے، شاہین آفریدی کا ورک لوڈ کم کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے تین میچز کھیلائے جائیں گے۔ اسی طرح نسیم شاہ کو بھی ایک سے دو میچز میں آرام دیا جائے گا۔ 

ذرائع کےمطابق رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر باولرز کا ورک لوڈ کم کیا جا ریا ہے ، شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف پنڈی کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک میچ کھیلیں گے۔