وحدت کالونی میں اہلخانہ کو اسلحہ کےزور پر یرغمال بنانے والا بیٹا گرفتار

وحدت کالونی میں اہلخانہ کو اسلحہ کےزور پر یرغمال بنانے والا بیٹا گرفتار
کیپشن: وحدت کالونی میں اہلخانہ کو اسلحہ کےزور پر یرغمال بنانے والا بیٹا گرفتار

ایک نیوز:وحدت کالونی میں اہلخانہ کو اسلحہ کےزور پر یرغمال بنانے والے بیٹےکو  گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وحدت کالونی میں اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے بیٹے کو گرفتار کرلیاگیا۔ملزم  نبیل نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بھرپور مزاحمت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف چوری،ناجائز اسلحہ کے مقدمات بھی درج تھے،ملزم نے پیسوں  کے لئے  والدین اور بہن بھائیوں کو یرغمال بنایا تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-20/news-1705743494-6495.mp4