وزیراعظم شہبازشریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہبازشریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کادورہ سعودی عرب،ریاض میں آج مصروف دن گزاریں گے ۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت،عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر  کویت کے امیر  مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی۔وزیراعظم کی سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتیں متوقع  ہیں۔

وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔