ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود ملک کی خدمت کا جذبہ نہ کھو سکیں: عمران عباس

ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود ملک کی خدمت کا جذبہ نہ کھو سکیں: عمران عباس

لاہور: مایہ ناز پاکستانی اداکار عمران عباس نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکے کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود عزم و جذبے اور ملک کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکار عمران عباس نے اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں نے 70 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو کینسر سے لڑتے ہوئے ہمارے لیے دن رات انتھک محنت کرنے پر سراہتے ہیں۔



انہوں نے وزیر صحت پنجاب کی ہمت و حوصلے کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ پہلے ہی اپنے بال کھوچکی ہیں ، صحت اور اپنی توانائیاں کھو رہی ہیں، لیکن پھر بھی وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنے کا جذبہ نہیں کھو سکیں ۔‘انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشدکی صحت کے لیے دعا کی کہ ’اللّٰہ انہیں جلد صحتیابی اور لمبی عمر کی عطا فرمائے۔‘

واضح رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلاہونے کے باوجود بھی ملک کی بہتری کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔