بغیر ڈرائیورٹیسلا کار نے متعدد افراد کو کچل ڈالا، 2 ہلاک، ویڈیو وائرل

tesla accident in china
کیپشن: tesla accident in china
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: ٹیسلا الیکٹرک کار آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم میں  خرابی  کے بعد بے قابو ، طوفانی اسپیڈ سے سڑکوں پر دوڑتی رہی ، متعدد افراد کو کچلنے کے بعد ویگن سے ٹکرا کر تباہ ، دو افراد ہلاک ہوگئے متعدد زخمی ۔ ویڈیو وائرل حادثے کی تحقیقات  شروع کردی گئی ۔

جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ  کے چاؤ ژو شہر میں ٹیسلا کار کو ڈرائیور نے پارک کرنے کی کوشش کی تاہم کار اچانک بے قابو ہوگئی ۔

کار ماڈل وائے 2022 کی تھی، یہ ماڈل مکمل الیکٹرک چارج کے ساتھ 480 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کار کو ایک گلی کے کونے میں روکنے کا پروگرام دیا گیا تھا جس کی بنا پر کار کی رفتار آہستہ ہوئی لیکن ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے رکنے کی جگہ کے قریب پہنچ کر کار رکی نہیں بلکہ بائیں طرف جھک گئی اور چلتی رہی اور اس کی رفتار  دیوانگی کی حد تک بڑھتی چلی گئی ۔مختلف سڑکوں پر سفر کے دوران سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج  کے مطابق  کار نے دو موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری ۔ ۔ ویڈیو میں ایک ہائی سکول کی طالبہ کو کار سے بچنے کیلئے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ملکیت کمپنی  ٹیسلا نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چینی سٹی پولیس تیسرے فریق سے  حادثے کی وجوہات کا تعین کررہی ہے۔ اس حوالے ہم ضروری مدد فراہم کریں گے۔ افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔