سروے :63 فیصد افراد نے میاں نواز شریف کو پسندیدہ ترین شخصیت قرار دیدیا

نیا سروے :63 فیصد افراد نے میاں نواز شریف کو پسندیدہ ترین شخصیت قرار دیدیا
کیپشن: نیا سروے :63 فیصد افراد نے میاں نواز شریف کو پسندیدہ ترین شخصیت قرار دیدیا

ویب ڈیسک :سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ نے  ضلع لاہور سے متعلق انتخابی سروے کیا ہے جس میں 63 فیصد افراد نے میاں نواز شریف کو پسندیدہ ترین شخصیت قرار دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق سروے میں 57 فیصد افراد نے میاں شہباز شریف، 45 فیصد نے عمران خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا،21 فیصد افراد نے بلاول بھٹو جبکہ 16 فیصد نے آصف زرداری کو پسندیدہ شخصیت قرار دیا ۔سروے میں 50 فیصد افراد نے مریم نواز 43 فیصد نے حمزہ شہباز کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ۔

سروے کے مطابق 33 فیصد لاہوریوں نے پرویز الہی، 23 فیصد نے علیم خان، 20 فیصد نے جہانگیر ترین کو پسندیدہ شخصیت قرار دیا،آئندہ عام انتخابات میں 46 فیصد افراد نے ن لیگ 29 فیصد نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا،سروے کے مطابق سات فیصد لاہوریوں نے ٹی ایل پی جبکہ صرف دو فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ،34 فیصد لاہوریوں نے اگلے وزیراعلی پنجاب کیلئے شہباز شریف کے حق میں رائے دی،وزیر اعلیٰ کیلئے 11 فیصد پرویز الہی، چار فیصد افراد نے علیم خان، تین فیصد نے مریم نواز کے حق میں رائے دی،47 فیصد لاہوری نون لیگ جب کہ 29 فیصد تحریک انصاف کا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش مندہیں ۔