پنجاب میں کورونا سے 26اموات اور 1093 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں کورونا سے 26اموات اور 1093 نئے کیسز رپورٹ
لاہور: ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 78افراد انتقال کرگئے، پنجاب میں ایک روز میں 26اموات اور 1093 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3447 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ بارہ فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار993 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار375 ہے اور 7 لاکھ 62ہزار 105 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں سامنے آئے ، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہورمیں 501، ننکانہ17، قصور 8، شیخوپورہ 22، راولپنڈی 25، جہلم 35، اٹک22، چکوال5، مظفرگڑھ40، حافظ آباد15 اور گوجرانوالہ میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ12، نارووال2، گجرات5، ملتان150، خانیوال 11، راجن پور 16، لیہ10، ڈیرہ غازی خان35 اور وہاڑی میں18 کیس سامنے آئے ۔ فیصل آباد 133، چنیوٹ12 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 30, جھنگ9 اور رحیم یار خان میں75 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 43 ، میانوالی 26، خوشاب 3، بہاولنگر 9، بہاولپور 62 ، لودھراں 13، بھکر 18، ساہیوال 21، پاکپتن 3 اوراوکاڑہ میں 4 کیس سامنے آئے۔

اعدادوشمار کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 26 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 9058 ہوچکی ہے۔ اب تک 4,750,096 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 271,825ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ اور ماسک کا ستعمال لازمی رکھیں ، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔