سینیٹ الیکشن،پیپلزپارٹی اورجےیوآئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

سینیٹ الیکشن،پیپلزپارٹی اورجےیوآئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی
کیپشن: Seat adjustment was done in Senate election, People's Party and JUI

ایک نیوز:سینیٹ الیکشن کیلئےپیپلزپارٹی اورجےیوآئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق جمعیت علمائےاسلام کےپارلیمانی وفدکی پیپلزپارٹی کےسیکرٹریٹ میں آمد،اس موقع پرجمعیت علمائے اسلام اورپیپلزپارٹی نےمشترکہ طورپرپریس کانفرنس کی۔
نیئرحسین بخاری کاکہناتھاکہ 14 مارچ کو سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن ہورہے ہیں بلوچستان سے تین سینیٹرز کی نشستیں خالی ہوئی تھیں، جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان میں حمایت مانگی ہے پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام کو بلوچستان کی سینیٹرز کی نشستوں پرحمایت کرےگی۔ جمعیت علمائے اسلام سینیٹ کی نشست پر سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرے گی۔

مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ اچھی پیش رفت ہے ہمارے ممبر بلا مقابلہ آ جائیں گے اگر کہیں مقابلہ ہوا بھی تو وہ نہ ہونے کے برابر ہے ،گیلانی صاحب جب الیکشن لڑیں گے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔
یوسف رضا گیلانی کاکہناتھاکہ ہمیں خوشی ہےجمعیت علمائے اسلام کا وفد تشریف لایاہے۔ ہم نے دو تین مرتبہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی پارلیمنٹ کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے۔