پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے منصوبہ تیار

حکومت کا آئی ایم ایف سے طویل اور بڑا پروگرام لینے کا فیصلہ
کیپشن: The government's decision to take a longer and bigger program from the IMF

ایک نیوز:حکومت نےپرچون فروشوں کوٹیکس نیٹ میں لانےکیلئےمنصوبہ تیارکرلیا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرخزانہ کوآئی ایم ایف کےپروگرام کےحوالےسے گرین سگنل دیدیاہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات کا خاکہ تیارکرلیاگیاہے۔
ذرائع کےمطابق پرچون اور تھوک دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کےساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ اور زرعی آمدن پر بھی ٹیکس کا فارمولا بنالیا گیا، نجکاری کے ایجنڈے پر بھی مکمل عملدرآمد کیاجائےگا۔

ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ مذاکرات کیلئے مکمل تیارہے، عالمی مالیاتی ادارے کا مشن آج رات  پاکستان پہنچے گا، 1.1 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ سمیت 7 سے 8 ارب ڈالر کے نئے مالیاتی پیکیج پر بات چیت ہوگی۔