ٹک ٹاک نے فیس بک سے بڑا اعزاز چھین لیا

ٹک ٹاک نے فیس بک سے بڑا اعزاز چھین لیا
بیجنگ : چین کی ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک سے دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز چھین لیا ہے ۔

ڈاؤن لوڈنگ سے متعلق 2020 کے عالمی سروے کے نتائج کے مطابق ٹک ٹاک ، فیس بک کے مقابلے میں آگے نکل گی ہے ۔2018 میں سوشل میڈیا سے متعلق پہلی تحقیقی رپورٹ شائع کرنے والے ادارے نے نئے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 2017 میں لانچ ہوئی ٹک ٹاک دنیا بھر کی مشہور ایپس سے آگے نکل گئی ہے ، جن میں فیس بک کے ساتھ واٹس ایپ ، انسٹا گرام اور فیس بک مسینجر بھی شامل ہیں ۔

یہ ساری ایپس فیس کی ہی ملکیت ہیں ، رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی ایپ امریکہ کی ان تمام ایپس کو انہی کے ملک میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔کچھ صارفین کا کہناہے کہ ٹک ٹا ک ساتھ شیئر کی جانےو الی معلومات محفوظ نہیں ہیں ۔ لیکن پھر بھی اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ۔