امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل قانون بن گیا

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل قانون بن گیا
کیپشن: امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل قانون بن گیا

ویب ڈیسک:امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل صدر جو بائیڈن کے دستخط کے بعد قانون بن گیا۔
امریکا میں محض ایک ہفتے کے اندر قومی سلامتی پیکج کو قانون کی شکل دے دی گئی ہے جس میں وہ بل بھی شامل ہے جس کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے گی۔
پہلے ایوان نمائندگان کانگریس نے 20 اپریل اور پھر سینیٹ نے 24 اپریل کو ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی۔
اب امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد یہ بل قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
اس قانون کے تحت ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کو 2 آپشنز دیے گئے ہیں۔
کانگریس کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی