پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دینے کے لیے پرُعزم ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے چار میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اور مدمقابل ٹیم کو بڑا ہدف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا۔

پاکستان کی طرف سے کپتان بابراعظم، فخرزمان، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان قادر جنوبی افریقا کے خلاف عمدہ پرفارمنس دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقی قائد ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ باووما کی غیرموجودگی میں ہینرچ کلاسین پروٹیز کی قیادت کریں گے۔اب تک دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں سے 9 میں جنوبی افریقہ جبکہ ‏‏8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔