صدارتی انتخاب ،قائدن لیگ نوازشریف نےووٹ کاسٹ کرلیا

صدارتی انتخاب ،قائدن لیگ نوازشریف نےووٹ کاسٹ کرلیا
کیپشن: Presidential election, Leader of League Nawaz Sharif has cast his vote

ایک نیوز:صدارتی انتخاب کیلئےقائدن لیگ نوازشریف نےووٹ کاسٹ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کےقائدنواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچےتووزیر اعظم شہباز شریف، سپیکر سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر لیگی راہنماؤں نے استقبال کیا۔

نوازشریف ووٹ کاسٹ کرنےکیلئےآئےتواپوزیشن کے اراکین قائدن لیگ کےسامنےآگئے،اپوزیشن اراکین نےنوازشریف کےخلاف شدیدنعرےبازی کی،ووٹ کاسٹ کرنےکےبعدنوازشریف ایوان سے چلےگئے۔قائدن لیگ کےجاتےہی اپوزیشن اراکین نشستوں پر واپس چلے گئے۔