کمبوڈیا میں ملٹری بیس میں دھماکہ،20 فوجی ہلاک 

کمبوڈیا میں ملٹری بیس میں دھماکہ،20 فوجی ہلاک 
کیپشن: کمبوڈیا میں ملٹری بیس میں دھماکہ،20 فوجی ہلاک 

ایک نیوز :کمبوڈیا میں ملٹری بیس میں دھماکے سے 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپانگ سپیو صوبے میں ملٹری بیس میں گولہ باروڈ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 ملٹری حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے بیس کی چارعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور قریبی گاوں میں تقریباً 25 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مینت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی فیملیز کےلیے امداد کا اعلان بھی کیا۔