پولیس اہلکار کے چیکنگ کرنے پر شاہ رخ خان نے فلمی انداز اپنا لیا،ویڈیو وائرل

پولیس اہلکار کے چیکنگ کرنے پر شاہ رخ خان نے فلمی انداز اپنا لیا،ویڈیو وائرل

ایک نیوز: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایئرپورٹ پر تلاشی دیتے وقت اپنا مشہورِ زمانہ انداز اپنا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود پولیس اہلکار نے شاہ رخ خان کی باڈی سرچنگ کی تو اس دوران انہوں نے بہت ہی خوشگوار موڈ میں اپنا فلمی انداز اپنایا۔ بالی ووڈ کنگ نے تلاشی پر برا ماننے کے بجائے اپنے مشہور رومینٹک انداز میں ہاتھ پھیلا کر پوز بنایا جس پر تلاشی لینے والا اہلکار ہنس پڑا۔ شاہ رخ خان نے سکون سے مکمل تلاشی کروائی اور اہلکار سے ہاتھ ملا کر ہنستے ہوئے روانہ ہوگئے.

اس دوران ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار بھی ہنسنے لگا جبکہ شاہ رخ خان بھی مسکراتے رہے۔ شاہ رخ خان نے اس دوران پولیس اہلکار سے ہاتھ بھی ملایا۔

شاہ رخ خان کی جانب سے قانون کے احترام اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے والے اہلکار کے ساتھ اچھے سلوک پر مداحوں نے شاہ رخ خان کو بہت سراہا اور انہیں انسان دوست قرار دیا۔