شاہ رخ پھر ’ڈان‘ بنیں گے

شاہ رخ پھر ’ڈان‘ بنیں گے
کیپشن: شاہ رخ پھر ’ڈان‘ بنیں گے

 ویب ڈیسک:بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پھر ڈان بنیں گے، بیٹی سہانہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
اپنی آئندہ فلم کنگ میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کریں گے۔ سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بڑے پردے پر سہانہ خان کی ڈیبیو فلم بھی ہوگی۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان یہ فلم آڈینس کےلیے بنا رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ فلم بین انہیں ایسے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں جو کہ غیر واضح ہو۔ 
فلم کنگ شاہ رخ خان کے جنون وجذبے کے مطابق پروجیکٹ ہے اور وہ اس پر سدھارتھ آنند اور سوجوئے گھوش کے ساتھ  بڑے محتاط انداز میں کام کر رہے ہیں۔
فلم سازوں نے اس حوالے سے ٹھنڈے مزاج اور رویے سے بھرے کردار کو تخلیق کیا ہے۔