میری ٹائم اورپاک بحریہ کےزیراہتمام 12ویں باراکوڈا مشق کاآغاز 

ایک نیوز : پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیرِ انتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے بارہویں باراکوڈا مشق کا کراچی میں آغاز ہوگیا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-02/news-1704208114-1266.mp4

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب کے دوران  ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں مشق میں شریک ممالک کی پرچم کشائی ہوئی۔ یادگار شہداء پر پھول بھی پیش کیے گئے۔ 

 بارہویں باراکوڈا مشق کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور مختلف پہلوؤں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مشق کا مقصد سمندری جہازوں سے تیل بہنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔  

ترجمان کے مطابق  سمندر میں تیل بہنے کی وجہ سے آبی حیات اور ماحول کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے نیشنل اسٹیک ہولڈرز کی باہمی کوارڈینیشن کو بہتر بنانا ہے۔ 

مشق کی افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری حکام کے ساتھ  نیشنل میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔