پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت پر 20 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت پر 20 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا
لاہور:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر پرائس ڈیفرنشیل کلیم مزید بڑھ جائے گا۔
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت پر مزید 20 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ حکومت کو یہ رقم یکم سے 15 اپریل تک پرائس ڈیفرنشیل کلیم کی مد میں ادا کرنا ہوگی۔
قیمتیں برقرار رکھنے پر پیٹرول پر پرائس ڈیفرنشیل کلیم فی لیٹر 24.78 روپے بنے گا، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر پرائس ڈیفرنشیل کلیم 23.42 روپے ہے۔فی لیٹر ڈیزل پر پرائس ڈیفرنشیل کلیم 43 روپے10 پیسے ہوجائے گا، اس وقت ڈیزل پر پرائس ڈیفرنشیل کلیم 34.92روپے ہے۔