ایک ارب ڈالر یورو بانڈزکی ادائیگی کے انتظامات مکمل

 ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل
کیپشن: ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل

ایک نیوز :حکومت نے ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیے۔

 ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ پاکستان کو وسط اپریل میں دس سالہ یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہے : اسٹیٹ بنک حکومت کا حکم ملتے ہی یورو بانڈ کی ادائیگی کر دے گا ، ادائیگی کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کا قرض 7 ارب ڈالر رہ جائے گا ، پاکستان اس سے قبل دسمبر 2023 میں بھی یورو بانڈ کے ایک ارب ڈالر ادا کر چکا ہے : پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط مل جانے سے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے زائد رہیں گے ۔