پی ٹی آئی کو پھر اسمبلیوں سے استعفے دیکرسڑکوں پرنکلنے کا مشورہ 

پی ٹی آئی کو پھر اسمبلیوں سے استعفے دیکرسڑکوں پرنکلنے کا مشورہ 
کیپشن: PTI is then advised to resign from the assemblies and take to the streets

ایک نیوز:سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دے کر سڑکوں پر احتجاج کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نےسوشل میڈیا ایکس (ٹویٹ)پرلکھا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی چیئرمین کو انصاف نہ ملا تو ہمیں اسمبلیوں میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کاکہنا تھا کہ ا گر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔ واضح کیا میں بانی چیئرمین کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔