سونےکی قیمت میں فی تولہ500روپےکی کمی

سونےکی قیمت میں فی تولہ500روپےکی کمی
کیپشن: Reduction in gold price by Rs.500 per tola

ایک نیوز:کاروباری ہفتےکےپہلےروز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پانچ سوروپےفی تولہ کی کمی ہوگئی۔
 سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 9 ہزار 105 روپے کا ہوگیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ   چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔