آئل کمپنیز  کے خط پر وفاقی حکومت نے ایکشن لےلیا

آئل کمپنیز  کے خط پر وفاقی حکومت نے ایکشن لےلیا
کیپشن: The federal government took action on the letter of the oil companies

ایک نیوز:آئل کمپنیز مشاورتی کونسل کے خط پر وفاقی حکومت نے ایکشن لےلیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا سے پیڑول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر تین ایام میں مشاورت طلب کرلی۔ایچ او بی سی کی طرز پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ ہونے کا امکان ہے۔آئل کمپنیز مشاورتی کونسل نے ایرانی تیل کی ملک میں اسمگلنگ کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فوائد ونقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق فریٹ ایکولائزیشن، مارجنز، ٹرانسپورٹیشن، سمیت تمام متعلقہ معاملات زیرغور لائےجائیں۔ڈی ریگولیشن وفاقی کابینہ اور ایس آئی ایف سی کی منظوری سے ہوگی۔ڈی ریگولیشن کے بعد کمپنیاں مختلف شہروں میں اپنی قیمتیں مقرر کرنے کی مجاز ہونگیں۔ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل پرحکومت صرف ٹیکس کی شرح کا فیصلہ کرتی ہے۔حکومت پی ڈی ایل، کسٹم ڈیوٹی ،سیلز ٹیکس ،ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن کا فیصلہ کرتی ہے۔جبکہ اوگرا اور وزارت خزانہ آئی ایف ای ایم ایڈجسٹ کرنے کی ذمہ دار ہیں۔