چاہتی ہوں نوازشریف کی واپسی دسمبرسے پہلے ہونی چاہیے: مریم نواز

چاہتی ہوں نوازشریف کی واپسی دسمبرسے پہلے ہونی چاہیے: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چاہتی ہوں نوازشریف کی واپسی دسمبرسے پہلے ہونی چاہیے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں، کچھ لوگ ان کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں۔مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

محمد زبیر کی مبینہ ویڈیوز کو ان کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن وہ میرے ترجمان رہیں گے۔مریم نواز نے انکشاف کیا کہ ان کے ترجمان محمد زبیر کو کافی دھمکیاں مل رہی تھیں۔