نوازشریف کی شہبازشریف کو جلد کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت

نوازشریف کی شہبازشریف کو جلد کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت
کیپشن: Nawaz Sharif's instructions to Shehbaz Sharif to form the cabinet soon

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے شہبازشریف کو جلد کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں ن لیگ کا اجلاس ہوا ۔جس میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت سینئر قیادت نے شرکت کی ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کا مرحلہ آج مکمل ہو جائیگا۔شہبازشریف جلد کابینہ تشکیل دینے کیلئے اقدامات کریں۔
نوازشریف کاکہناتھاکہ پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے ،عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔