ملتان: پولیس کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی

 پولیس اہکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شہری  گرگئے۔ 
کیپشن: پولیس اہکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شہری  گرگئے۔ 

ایک نیوز نیوز: گڑھاموڑ  میں ملتان  وھاڑی روڈ پر اڈہ 86 ڈبلیوبی کے قریب پٹرولنگ پولیس نے موٹرسائیکل سوار  2 افراد پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں  دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق گڑھاموڑ پٹرولنگ پولیس پوسٹ 86 ڈبلیو بی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا  ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک سمجھ کر روکا لیکن نوجوانوں نے پولیس کے ڈر سے موٹرسائیکل بھگا دی۔ جس کی وجہ سے  پٹرولنگ پولیس اہکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شہری  گرگئے۔ 

ایس ایچ او تھانہ گڑھاموڑ کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے زخمیوں کومبینہ ڈاکو قرار دے دیا ہے جبکہ مبینہ ڈاکوؤں سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ پٹرولنگ پولیس کی اطلاع پر گڑھاموڑ پولیس نے زخمیوں کو تحویل میں لیکرطبی امداد کے لئے زخمیوں کو آر ایچ سی منتقل کر دیا  ہے۔  پولیس نے فی الحال مزید کوئی کارروائی نہیں کی۔