قبولہ:پولیس مقابلہ میں 2ڈاکوہلاک،2فرار 

قبولہ:پولیس مقابلہ میں 2ڈاکوہلاک،2فرار 
کیپشن: Qubla: 2 robbers killed in police encounter, 2 escape

ایک نیوز:قبولہ میں رات گئےپولیس مقابلہ میں 2ڈاکوہلاک اور2ملزمان فرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق رات گئےقبولہ میں سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلہ میں2 ڈاکو ہلاک اور2 فرار ہوگئے۔
ایس ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کےمطابق 4 ڈاکو وارڈ نمبر 9 کے ایک گھر میں ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے ، ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور فرار ہوتے ملزمان کا تعاقب کیا، سبزی منڈی قبولہ کے پاس مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
طارق ولایت کےمطابق پولیس نےجوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ رکا تو 2 ڈاکو اپنےساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں پائے گئے، زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کیاگیا لیکن دونوں ڈاکو راستے میں ہی ہلاک ہو گئے۔
ایس ڈی پی اوکےمطابق2 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے، علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کی جاری ہے۔