بارش ، ژالہ باری :الرٹ جاری

بارش ، ژالہ باری :الرٹ جاری
کیپشن: بارش ، ژالہ باری :الرٹ جاری

ایک نیوز : خیبر پختونخوا ، وسطی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں  آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ،اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے ۔ خیبرپختونخواچترال، دیر، کرک میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب،سرگودھا، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کی توقع ہے ۔