ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کردیا

ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کردیا
کیپشن: By-elections, the Election Commission has released the schedule

ایک نیوز:قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23نشستوں پرضمنی انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔
پی پی 22، چکوال کم تلہ گنگ ،پی پی 32، گجرات ،پی پی 36، وزیرآباد، پی پی 54، نارروال میں انتخابات ہوں گے، پی پی 93، بھکر، پی پی 139، شیخوپورہ ،پی پی 147، لاہور، پی پی 149، لاہور ،پی پی 158، لاہور ،پی پی 164، لاہورمیں میدان سجےگا،جبکہ پی پی 266، رحیم یار خان ،پی پی 290، ڈی جی خان پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 132اور 119 کے لیے ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔