ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نےکامیاب امیدواروں کانوٹیفکیشن جاری کردیا

ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نےکامیاب امیدواروں کانوٹیفکیشن جاری کردیا
کیپشن: By-elections, Election Commission has issued notification of successful candidates

ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض،پی پی 149 لاہور سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی پی پی 158 لاہور سے مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز ،پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس کامیاب قرارپائے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق پی پی 36 وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ ،پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری،پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان ،پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کامیاب قرارپائے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ممتاز علی ،پی پی 290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری کامیاب قرارپائے۔