پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت :الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا

پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت :الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا
کیپشن: پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت :الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا

ایک نیوز :تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے لئے اچھی خبر،الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن اور رکن اسمبلی کے حلقہ وائز آگاہ کیا گیا،سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، پنجاب سے 49، خیرپختونخواہ سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی، قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے، الیکشن کمیشن دستاویز
ن لیگ کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں۔

دستاویزات کے مطابق قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں،ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں، آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔