شاہ عالم مارکیٹ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک 3 افراد زخمی

شاہ عالم مارکیٹ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک 3 افراد زخمی
لاہور : گلی بند کرنے پر شاہ عالم مارکیٹ میں گولیاں چل گئیں، دو گروپوں میں فائرنگ سے پلازہ مالک سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ۔

ایک نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ میں فائر نگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ3 افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس موقع پر پہنچ گئی، ہلاک ہونے والوں میں چوہدری زبیر،بوٹا،عاطف قریشی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گلی بند کرنے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا عاطف زبیر جزل سیکرٹری باڑا مارکیٹ تھا عاطف قریشی پلازے کا مالک تھا مارکیٹ میں راستہ خود بند کرنا چاہتا تھا ، مبینہ طور پر عاطف قریشی اور اس کے گن مین نے فائرنگ کی ۔ لاشوں کو مردہ خانے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا جبکہ زخیموں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہ عالم مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی،اور فائرنگ کے واقعہ میں ملو ث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لا کرمزید کارروائی کی جائے-