عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد
کیپشن: Ban on meetings with Imran Khan in Adiala Jail

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کیا ہے جس کا اطلاق2 ہفتوں کے لیے ہوگا۔جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے مختص کر رکھا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگادی ہے، پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادیے۔پولیس کی جانب سے میڈیا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں۔