کورونا کا خطرہ ، پاکستان کے تمام ائیر پورٹس پرسخت اسکریننگ 

covid screening on pak airports
کیپشن: covid screening on pak airports
سورس: google

ایک نیوز : پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مختلف ممالک میں کورونا کی نئی اقسام سامنے آنے پر بارڈر ہیلتھ سروسز نے سی اے اے کومراسلہ جاری کردیا۔ بارڈر ہیلتھ سروسز نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کورونا کے نئے ویرینٹس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر تھرمل سکینرز سے گزر کر جائیں۔

بارڈر ہیلتھ سروسز نے سی اے اے کو مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ انٹرنیشنل ایرائیول لاؤنج میں فیومی گیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔ جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہیلتھ ورکر، ماسک، دستانوں سمیت حفاظتی سامان کا استعمال کریں۔ ان باؤنڈ پروازوں پر رینڈم سیمپلنگ کی جائے۔

مراسلے کی مطابق بعض مسافروں کی جانب سے مزاحمت کی جاتی ہے انہی مسافروں کیلئے اے ایس ایف کو تعینات کیاجائے گا۔