لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل
کیپشن: لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

ویب ڈیسک :لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول جبکہ کراچی چھٹے نمبر پر آگیا ہے ۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کا پہلا اور کراچی چھٹا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے ، ادارہ صحت کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 320 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور اور کراچی میں فضا شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت قرار پائی ہے۔یا د رہے کہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 150 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔