مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

ایک نیوز :  مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے بڑا ریلیف،ماہ مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  اوگرا نے ماہ مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے ، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقررکردی گئی ، 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی کی گئی ہے ، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 813 روپے مقررکی گئی ہے ، اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔