امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ 
کیپشن: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ 

ایک نیوز:امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ  دیاگیا۔

امریکہ میں ہونے والے ٹی20ورلڈ کپ کے تناظر میں استقبالیہ کی تقریب امریکی سفارت خانے میں منعقد کی گئی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بھی محسن نقوی بھی تقریب میں موجود تھے ۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کھلاڑیوں کو  آٹوگراف والی کرکٹ بال اور بلا دیا ۔جواب میں کھلاڑیوں کی جانب سے امریکی سفیر کو دستخط شدہ کرکٹ جرسی اور بلا دیا گیا ۔

امریکی سفیر نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں پہلی بار ٹی 20ورلڈ کپ کرکٹ کی میزبانی امریکہ کر رہا ہے۔