پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں گھپلے،ایک افسر گرفتار

پی ایس ایل،انٹرنیشنل میچوں میں گھپلا،ایف آئی اےکاپی سی بی آفس پرچھاپہ
کیپشن: PSL, International Matches Scammed, FIA Raid on CB Office

ایک نیوز:پی ایس ایل اورانٹرنیشنل میچوں میں گھپلوں کےمعاملےپرایف آئی اے کا کرکٹ بورڈ کے دفتر پرچھاپہ،ایک افسر گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کو شکایت ملی تھی کہ پی سی بی میں کروڑوں روپے مالیت کا فراڈ ٹکٹوں کی مد میں کیا گیا ۔

 ایف آئی اے کی ٹیم ایک افسرکوگرفتارکرکےساتھ لےگئی۔ایف آئی اے نے ٹکٹوں کا سار ا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا۔ ٹکٹوں کی فروخت میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے۔