قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی تیاریاں شروع

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی تیاریاں شروع
کیپشن: قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی تیاریاں شروع

ایک نیوز :قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وفاقی بجٹ 2024-25 نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تیاریاں شروع کردیں ۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بجٹ اجلاس کی تیاریاں شروع کردیں ،پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 جون کو ہوگا، بجٹ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا،   آئندہ چند روز میں قومی اسمبلی اجلاس اور بجٹ اجلاس سے متعلق سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی ۔