مودی سے مشابہت رکھنے والا گول گپے فروش وائرل

مودی سے مشابہت رکھنے والا گول گپے فروش وائرل
کیپشن: مودی سے مشابہت رکھنے والا گول گپے فروش وائرل

 ویب ڈیسک: نریندر مودی سے مشابہت رکھنے کے باعث گول گپے بیچنے والا بھارتی شہری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انیل بھائی ٹھکر گجرات میں تلسی پانی پوری سینٹر کے مالک ہیں۔انیل کو ان کے جاننے والے پی ایم مودی کے نام سے پکارتے ہیں کیونکہ ان کا سائیڈ پروفائل اور شکل نریندر مودی سے ملتی جلتی ہے جبکہ تصاویر میں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انیل کے بالوں کا انداز،سفید داڑھی بھی مودی سے ملتی جلتی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ انیل ٹھکر جوناگڑھ سے تعلق رکھتے ہیں وہ گجرات میں تقریباً 18 سال کی عمر سے’ تلسی پانی پوری ‘ سینٹر کے  مالک ہیں، انیل سے قبل یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی۔
انیل کی دکان پر آنے والے 71 سالہ ضعیف نے کہا کہ گاہک اکثر  انیل کی شکل کی وجہ سے ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔