ریلوےنے50ڈبوں پرمشتمل لمبی ترین مال گاڑی چلادی

ریلوےنےلمبی ترین مال گاڑی چلادی
کیپشن: Railways ran the longest freight vehicle

ایک نیوز: پاکستان ریلوے کی جانب سےتاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی، ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔
ترجمان ریلوےکےمطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کے ذریعے چلایا گیا، مال گاڑی کراچی سے 3000 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی، ٹرین 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی جبکہ اوسط رفتار 38 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
ترجمان ریلوےکےمطابق ٹرین 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے،اس مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ چالیس ڈبوں پر مشتمل ٹرین چلائی جاتی تھی۔ کراچی سے اس وقت یومیہ دس سے زائد فریٹ ٹرینیں اندرون ملک روانہ ہورہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے ریکارڈ آمدن حاصل کرتے ہوئے صرف آٹھ ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق یہ آمدنی صرف پسنجر اور فریٹ ٹرین کے ذریعے حاصل کی گئی، پچھلے سال آمدن 32 ارب روپے تھی۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ سال کے اختتام تک 80ارب تک آمدن متوقع ہے، کریڈٹ ریلوے ورکرز کو جاتا ہے۔