فیصل آباد:10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد:10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
کیپشن: فیصل آباد:10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

ایک نیوز نیوز: فیصل آباد میں 10 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا شکار بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے مقدمے میں زیادتی کی دفعات شامل نہ کرنے پر ورثا اور اہل محلہ نے بائی پاس چوک پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز لاپتا ہونے والی بچی کی لاش محلے میں ہی ایک چھت سے ملی تھی متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔