تمام کھلاڑیوں پر مجھے بھروسہ ہے، بابر اعظم

تمام کھلاڑیوں پر مجھے بھروسہ ہے، بابر اعظم
کیپشن: I trust all the players, Babar Azam

ایک نیوز:قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نےکہاہےکہ تمام کھلاڑیوں پرمجھےبھروسہ ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےکپتان بابراعظم کاکہناتھاکہ ماضی میں جو ہو گیا وہ ہو گیا ہماری کوشش تھی ٹرافی لیکر آئیں لیکن نہیں لا سکے۔ اب بھی ہماری کوشش ہے ورلڈ کپ میں سو فیصدپروفارمنس دیں۔تمام کھلاڑیوں پر مجھے بھروسہ ہے۔

بابراعظم کامزیدکہناتھاکہ میرا خیال نہیں تھا کہ حارث روف اتنی جلد ریکور کرئے گا لیکن اس نے محنت کی۔چیئرمین پی سی بی جس طرح کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چاہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی اپنا بہتر رزلٹ دے۔ ٹیم کے پندرہ کے پندرہ کھلاڑی ٹیم کےلئے اہم ہیں۔