عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کرنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے،بیرسٹر گوہر 

عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کرنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے،بیرسٹر گوہر 
کیپشن: Protecting the public mandate is the responsibility of the Supreme Court, Barrister Gauhar

ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرخان نےکہاہےکہ عوامی مینڈیٹ کاتحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی تھا،الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ نے معطل کردیا ہے،آئین کے مطابق جتنی دوسری پارٹیوں کو مخصوص سیٹیں بنتی ہیں ملنی چاہئیں،ہماری 78 سیٹیں ہیں ، جو دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں، مخصوص سیٹیں دوبارہ ہمارے پاس آ جائیں گی۔

بیرسٹر گوہر کامزیدکہناتھاکہ ہم کہتے ہی رہے ہمارے ساتھ غیر آئینی سلوک ہوا ہے،قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں ہمیں ضرور ملیں گی،عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کرنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے،ہمارے کسی کے ساتھ بھی کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،اس فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ اب حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود نہیں، حکومت اب کوئی آئینی ترمیم نہیں لا سکتی۔