سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے پاسپورٹ کی تجدید7دن میں ہوگی،پالیسی مرتب

سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے پاسپورٹ کی تجدید7دن میں ہوگی،پالیسی مرتب
کیپشن: سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے پاسپورٹ کی تجدید7دن میں ہوگی،پالیسی مرتب

ایک نیوز:پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے پالیسی مرتب،سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کاصرف7روز میں مکمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دوہری شہریت کے حامل پاکستانی عازمین کو پاسپورٹ کے لئے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا تھا ۔وزارت مذہبی امور کی کوششیں رنگ لے آئیں، پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہوجائے گا۔نئے پالیسی کے تحت دوہری شہریت کے حامل عازمین حج کی کلیئرنس سات دن میں کرنا ہوگی۔سات دن میں کلئیرنس نہ ہونے پر خود بخود کلئیرنس تصور کی جائے گی۔اس کلئیرنس کی بنیاد پر عارضی پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا ،وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق  28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ  تین روز میں پاسپورٹ فراہمی ممکن بنائی گئی تھی۔ بروقت پاسپورٹ نہ ملنے سے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متاثر ہو رہا تھا۔محکمہ پاسپورٹ حکام نے عازمین حج کو فوری پاسپورٹ فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ پاسپورٹ کا اجرا نہ ہونے کے سبب عازمین حج شدید پریشانی کا شکار تھے۔