خیبرمیں مارےگئےدہشتگردسےمتعلق تفصیلات سامنےآگئیں

خیبرمیں مارےگئےدہشتگردسےمتعلق تفصیلات سامنےآگئیں
کیپشن: Details related to the terrorist killed in Khyber have come out

ایک نیوز:خیبرمیں پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سےمارےگئےدہشتگردسےمتعلق تفصیلات سامنےآگئیں۔
ذرائع کےمطابق 25 اپریل کوخیبرمیں آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عظمت مارا گیا، ہلاک دہشتگرد نےجمرود میں دینی مدرسوں کے4 طلباء کو اغواء کیا تھا، دہشتگرد نےطلباء کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی تھی، دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا۔

ذرائع کےمطابق 2 طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے،ایک طالب علم کو افغانستان سےواپسی پر سیکیورٹی فورسز نے پکڑا لیا ہے،  دہشتگرد عظمت کےسر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔