پنجاب پولیس کی خاتون افسرعالمی ایورڈکیلئےمنتخب

پنجاب پولیس کی افسرنےپاکستان کانام عالمی سطح پرروشن کردیا
کیپشن: The Punjab Police officer made the name of Pakistan known globally

ایک نیوز:پنجاب پولیس کی خاتون افسررفعت بخاری کوعالمی ایورڈکےلئےمنتخب کرلیاگیا۔

 انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو Excellence in Performance Awardایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا ۔ ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔

 یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔ رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مجرمان کی گرفتاری، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے SSP رفعت بخاری کو خصوصی خط لکھ کر عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا آپ کا انتخاب عالمی سطح پر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔ڈیبرا فریڈل ایس ایس پی رفعت بخاری کی نمایاں کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کی ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارکباد رفعت بخاری کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی 61ویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر شکاگو، امریکہ میں اس سال ستمبر میں ایوارڈ دیا جائیگا۔