محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مری، گلیات ، اٹک، راولپنڈی ،جہلم،ژوب، موسیٰ خیل اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ ملک کے بیشتر خشک اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ تاہم چند مقامات پربونداباندی ہوسکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق  پنجاب اور بلوچستان،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔