بارشوں سےبلوچستان میں تباہی،21افرادجاں بحق

بارشوں سےبلوچستان میں تباہی،21افرادجاں بحق
کیپشن: Devastation in Balochistan due to rains, 21 people died

ایک نیوز:حالیہ بارشوں نےبلوچستان میں تباہی مچادی،مختلف حادثات میں21افرادجاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق رواں ماہ ہونے والی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنےچھتیں گرنے اور برساتی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 21افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے، ہلاکتیں سوراب،تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں ۔

رپورٹ کےمطابق بارشوں سے صوبے میں 2161مکانات کو نقصان پہنچا،251مکانات مکمل تباہ اور 1910مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں سے 14 شاہراہوں اور 3 پلوں کو نقصان پہنچا، بارشوں سے115مویشی ہلاک اور 62ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان ہوا۔