اروند کیجریوال کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

اروند کیجریوال کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان
کیپشن: اروند کیجریوال کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک :بھارت کے دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ  اروند کیجریوال نے جیل سے ہی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد کے ایک اہم رہنما ہیں جنہیں 21 مارچ کو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

نئی دہلی کے وزیر تعلیم اور کجریوال کی عام آدمی پارٹی (کامن مین پارٹی، اے اے پی) کی رکن آتشی مارلینا سنگھ نے کہا کہ ’قانونی اور آئینی دفعات‘ انہیں سلاخوں کے پیچھے رہتے ہوئے اپنے عہدے پر رہنے کی اجازت دیتی ہیں۔انہوں نے کہا  کہ ’یہ بات واضح ہے کہ اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر وہ بغیر کسی مقدمے یا سزا کے مستعفی ہو جاتے ہیں، تو اس سے اپوزیشن کے دیگر وزرائے اعلیٰ کو ہٹانے کا راستہ کھل جائے گا۔